QR CodeQR Code

کراچی کے علاقے پورٹ قاسم سے 2 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

16 May 2016 11:49

اسلام ٹائمز: پولیس کے مطابق دونوں افراد کو سینے میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا، اور دونوں افراد کی جیب سے ملنے والے شناختی کارڈ کی مدد سے ان کی شناخت غلام مصطفیٰ اور اسلم کے ناموں سے ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پورٹ قاسم کے علاقے سے 2 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ پورٹ قاسم کے قریب واقع پیرانہ گوٹھ میں جھاڑیوں کے قریب 2 افراد کی لاشیں پڑی ہیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں افراد کی لاشوں کو تحویل میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق دونوں افراد کو سینے میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا، اور دونوں افراد کی جیب سے ملنے والے شناختی کارڈ کی مدد سے ان کی شناخت غلام مصطفیٰ اور اسلم کے ناموں سے ہوئی۔ دونوں افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 538803

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/538803/کراچی-کے-علاقے-پورٹ-قاسم-سے-2-افراد-کی-تشدد-زدہ-لاشیں-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org