0
Monday 16 May 2016 14:00

طالبان مفاہمت کے قابل نہیں، ان کے خلاف کارروائی کی جائے، افغان سفیر

طالبان مفاہمت کے قابل نہیں، ان کے خلاف کارروائی کی جائے، افغان سفیر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں تعینات افغان سفیر عمر ذاخیل وال نے کہا ہے کہ ان کا ملک چاہتا ہے کہ طالبان کو ’ناقابل مفاہمت ‘ قرار دیا جائے کیونکہ طالبان نے امن مذاکرات میں شامل ہونے سے اعلانیہ طور پر انکار کر دیا ہے۔ پاکستان، افغانستان، چین اور امریکا پر مشتمل اس کمیٹی کا اجلاس 18 مئی کو اسلام آباد میں ہوگا۔ چاروں ممالک کے خصوصی نمائندے اجلاس میں شریک ہونگے۔ افغانستان میں اس بارے میں بحث جاری ہے کہ اس اجلاس میں شریک ہوا جائے یا نہیں کیونکہ انہیں بہت کم امید ہے کہ ایسے اجلاسوں کا کوئی فائدہ ہوگا۔ افغان امن عمل شروع کرنے کی کوششوں کو اس وقت شدید دھچکہ لگا تھا جب افغان طالبان نے حکومت سے براہ راست امن مذاکرات میں شامل ہونے سے انکار کرتے ہوئے بہار آپریشن شروع کردیا۔ افغان سفیر نے کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ چار ملکی کمیٹی کے اجلاس میں گزشتہ اجلاس میں طے پانیوالے روڈ میپ پر عملدرآمد پر اتفاق کیا جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 538831
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش