0
Monday 16 May 2016 14:07

وزیراعظم نواز شریف کا عوامی رابطہ مہم جاری رکھنے کا فیصلہ

وزیراعظم نواز شریف کا عوامی رابطہ مہم جاری رکھنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف نے پاناما لیکس کے دباؤ اور شدید گرمی کے باوجود عوامی رابطہ مہم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ کل مولانا فضل الرحمان کی دعوت پر ڈیرہ اسماعیل خان میں جلسے سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم نواز شریف نے پاناما لیکس اور الزامات کے جواب میں اپوزیشن کو سیاسی میدان میں ٹف ٹائم دینے کے لئے عوامی رابطہ مہم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کل مولانا فضل الرحمان کی دعوت پر ڈیرہ اسماعیل خان میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے جب کہ ایک دن کے وقفے سے 19 مئی کو گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے جہاں پاک چین اقتصادی راہداری کے حصے آپٹیکل فائبر منصوبے کے افتتاح کے بعد اجتماع سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم نواز شریف 20 مئی کو سوات میں اپنے خاندان کی طرف سے تحفے کے طور پر 10 کروڑ روپے کی لاگت سے بنائے گئے اسپتال کا افتتاح کریں گے اور جلسہ سے بھی خطاب کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 538833
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش