0
Monday 16 May 2016 18:28

آئی ایس او پاکستان کا علامہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال کی حمایت کا اعلان

آئی ایس او پاکستان کا علامہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال کی حمایت کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر علی مہدی نے ملک بھر میں ملت تشیع پاکستان کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے جاری بھوک ہڑتالی کیمپ میں شرکت کی اور اپنی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس سے بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اعلان کیا کہ آئی ایس او کے کارکنان ملک میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف بھوک ہڑتالی کیمپوں میں شریک ہوں گے۔ مرکزی صدر علی مہدی نے ملک میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پر حکومت کی مجرمانہ خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شیعہ دانشوروں کا تکفیریوں کے ہاتھوں قتل درحقیقت عالمی استعمار کی سازش ہے۔ ہم دشمن کی اس سازش کو سمجھتے ہیں، ہم اس دھرتی پر جاری فرقہ وارانہ جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، اسی لئے ہم اداروں کو باور کراتے ہیں کہ ان چہروں کو بےنقاب کیا جائے، جو اس آگ کو بھڑکانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے پارا چنار میں فائرنگ کے واقعہ کو ریاستی اداروں میں چھپے تکفیریوں کی ملکی مفاد کے خلاف سازش قرار دیا۔ مرکزی صدر کا مزید کہنا تھاکہ ہم آرمی چیف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سانحہ پارا چنار میں ملوث عناصر کے خلاف جلد از جلد کارروائی عمل میں لائیں، تاکہ شہداء کے ورثا اور زخمیوں کے دلوں پر لگنے والے زخموں پر مرہم رکھا جاسکے۔
خبر کا کوڈ : 538844
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش