0
Monday 16 May 2016 22:05

اگر وزیراعظم نے سوالوں کے جواب نہیں دیئے تو ہم مستعفی ہونے کا مطالبہ کریں گے، لطیف کھوسہ

اگر وزیراعظم نے سوالوں کے جواب نہیں دیئے تو ہم مستعفی ہونے کا مطالبہ کریں گے، لطیف کھوسہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما و سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ سوال کرنا اپوزیشن کا حق ہے، اگر چند روز میں وزیراعظم نے سوالوں کے جواب نہیں دیئے تو ہم مستعفی ہونے کا مطالبہ کریں گے۔ پاناما لیکس کی کسی پارٹی کی جانب سے نہیں بلکہ ایک ادارے کی جانب سے ہے۔ 8 آف شور کمپنیوں میں سے دو وزیراعظم نواز شریف کے نام ہیں۔ ملتان پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم تین سالوں میں صرف پندرہ دفعہ پارلیمنٹ گئے۔ پاناما لیکس کے مسئلے پر وزیراعظم کو جواب دینا ہوگا۔ وزیراعظم نواز شریف کے نام دو آف شور کمپنیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں دھرنے کی مخالفت اس لئے کی کہ ہم حکومتیں گرانا نہیں چاہتے تھے۔ جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کیلئے آواز بلند کرنی چاہیے۔ جنوبی پنجاب میں صحت اور تعلیم کی سہولتیں نہ ہونے کے برابر ہیں اور صاف پانی بھی دستیاب نہیں ہے۔ صوبہ بنے گا تو یہ مسائل حل ہوں گے۔ اس موقع پر بشری نقوی، شیخ غیاث الحق، سردار خرم لطیف ودیگر بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 538956
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش