0
Monday 16 May 2016 22:46

وزیراعظم کے دورہ ڈی آئی خان کے انتظامات مکمل، سکیورٹی کے خصوصی انتظامات

وزیراعظم کے دورہ ڈی آئی خان کے انتظامات مکمل، سکیورٹی کے خصوصی انتظامات
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کل 17 مئی کو ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کررہے ہیں۔ اس دورے کے حوالے سے ڈیرہ میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ وزیراعظم کے ہمراہ گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفرجھگڑا بھی ہونگے۔ یارک کے مقام پر وہ سی پیک کا افتتاح کرینگے، جس کے بعد رتہ کلاچی اسٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ رتہ کلاچی اسٹیڈیم کے قریب تجارتی مراکز اور این جی اوز کے دفاتر سکیورٹی خدشات کی بناء پر بند کر دیئے گئے ہیں۔ جلسے میں آنیوالے لوگوں کیلئے دھوپ کی شدت سے بچنے کیلئے شامیانے بھی لگا دیئے گئے ہیں۔ اسٹیڈیم میں صرف جے یو آئی کے بینرز اور جھنڈے آویزاں ہیں۔ سٹیج پر مسلم لیگ نواز ڈیرہ کے کسی بھی مقامی رہنما کی سیٹ نہیں رکھی گئی ہے۔ وزیراعظم کی جلسہ کی سکیورٹی کیلئے چیف سکیورٹی آفیسر فیصل کامران کی قیادت میں 32 رکنی ٹیم ڈیرہ پہنچ چکی ہے، جنہوں نے رتہ کلاچی سٹیڈیم کادورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نثار احمد اور ڈی پی او یاسر آفریدی، اے سی زاہد حامد وڑائچ، اے ڈی سی عمرجاوید، ٹی ایم او عمر کنڈی سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 538965
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش