0
Tuesday 17 May 2016 10:35

نیلم میں بدمعاشی کا جواب بدمعاشی سے دیا جائے گا، شاہ قادر

نیلم میں بدمعاشی کا جواب بدمعاشی سے دیا جائے گا، شاہ قادر
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز آزاد کشمیر کے مرکزی سیکرٹری جنرل شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ چوہدری عبدالمجید کی رگ رگ میں کرپشن ہے، چوہدری عبدالمجید کا اگلا ٹھکانہ تھوری ریسٹ ہائوس ہو گا، جہاں پر ان کا کڑا احتساب ہو گا۔ باڑیاں کے مقام پر وزیراعظم اور وزیر تعلیم کی خوشنودی کے لئے مسلم لیگ نواز کے پورٹریٹ پھاڑنے اور پرامن سیاسی ماحول خراب کرنے والے سرکاری ملازمین عبرت ناک انجام کے لئے تیار رہیں۔ نیلم میں بدمعاشی کا جواب بدمعاشی سے دیا جائے گا۔  وہ لیسواء کے مقام پر پی وائی او نیلم کے سیکرٹری جنرل شیخ جواد مشتاق کی برادری اور ساتھیوں کے ہمراہ مسلم لیگ نواز میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ عوامی اجتماح سے خطاب کر رہے تھے۔ شاہ غلام قادر نے کہا کہ نیلم کو نیلام گھر نہیں بننے دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 539032
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش