QR CodeQR Code

لکی مروت میں 4 نامعلوم افراد کی نعشیں برآمد

17 May 2016 17:34

اسلام ٹائمز: پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں افراد کو قریب سے گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔ نعشوں کے قریب سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جب کہ نعشوں کی شناخت کے لیے علاقے کے دیگر تھانوں سے بھی رابطے کئے جا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ لکی مروت کے علاقہ سرائے نورنگ سے 4 نامعلوم افراد کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں قریب سے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ میں مقامی افراد نے پولیس کو 4 لاشوں کی اطلاع دی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو قبضے میں لے کر ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں افراد کو قریب سے گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔ نعشوں کے قریب سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جب کہ نعشوں کی شناخت کے لیے علاقے کے دیگر تھانوں سے بھی رابطے کئے جارہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 539171

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/539171/لکی-مروت-میں-4-نامعلوم-افراد-کی-نعشیں-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org