0
Tuesday 17 May 2016 17:56

حکمراں اور اپوزیشن دونوں کرپشن ختم کرنے میں مخلص نظر نہیں آتے، ابوالخیر محمد زبیر

حکمراں اور اپوزیشن دونوں کرپشن ختم کرنے میں مخلص نظر نہیں آتے، ابوالخیر محمد زبیر
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے صدر ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ حکمراں اور اپوزیشن دونوں کرپشن ختم کرنے میں مخلص نظر نہیں آتے، پاناما لیکس پر ایک دوسرے پر الزامات لگانے والے پارلیمنٹ میں ایک دوسرے کو تحفظ دیتے نظر آئے، وزیراعظم اپوزیشن کے سوالات کے جوابات دینے کی بجائے ادھر ادھر کی باتیں کرتے رہے جبکہ اپوزیشن پارلیمنٹ کے متقدر فلور پر آکر اپنا موقف پیش کرنے کی بجائے ڈیڑہ منٹ کی تقریر کر کے واک آؤٹ کر گئی۔ کل تک تو اپوزیشن شور مچا رہی تھی کہ پاناما لیکس کا مسٔلہ پارلیمنٹ میں حل کیا جائے جب پارلیمنٹ میں بولنے کا وقت آیا تو پارلیمنٹ میں کوئی بات نہیں کی اور چھوڑ کر چلے گئے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ دونوں طرف کے لوگ پانامہ لیکس کے مسٔلہ کو حل کرنے اور ملک سے کرپشن کو ختم کرنے میں مخلص نہیں۔ ہر ایک کو اپنے اپنے کرپٹ عناصر کو بچانے کی فکر لگی ہوئی ہے۔ اگر دونوں طرف سے کرپشن کو ختم کرنے کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا گیا تو خطرہ ہے کہ کوئی تیسری قوت اس سے فائدہ اٹھائے اور جمہوریت کی ساری بساط ہی کو لپیٹ دے۔
خبر کا کوڈ : 539177
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش