QR CodeQR Code

حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور مخالفین کو شرمندگی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، صاحبزادہ نذیر سلطان

18 May 2016 10:24

اسلام ٹائمز: ایم این اے صاحبزادہ نذیر سلطان نے شورکوٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے اسمبلی میں اپنا موقف پیش کر کے ثابت کر دیا کہ شریف خاندان پر لگائے گئے الزامات غلط ہیں، موجودہ حالات تنقید برائے تنقید کی سیاست کے متحمل نہیں ہو سکتے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ نذیر سلطان نے شورکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف نے تمام الزامات غلط ثابت کر دیے ہین۔ ایم این اے صاحبزادہ نذیر سلطان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے اسمبلی میں اپنا موقف پیش کر کے ثابت کر دیا کہ شریف خاندان پر لگائے گئے الزامات غلط ہیں، پاناما لیکس کی آڑ میں الزامات لگانے والے حکومت کا خاتمہ چاہتے ہیں لیکن حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور مخالفین کو شرمندگی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران ملک و قوم سے مخلص اور ملکی مسائل کے حل کے لیے دن رات جدوجہد کر رہے ہیں، موجودہ حالات تنقید برائے تنقید کی سیاست کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف جلد شورکوٹ کا دورہ کر کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 539285

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/539285/حکومت-اپنی-مدت-پوری-کرے-گی-اور-مخالفین-کو-شرمندگی-کے-سوا-کچھ-نہیں-ملے-گا-صاحبزادہ-نذیر-سلطان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org