QR CodeQR Code

گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی ڈمی ادارہ بن گیا ہے، امجد ایڈووکیٹ

18 May 2016 10:19

اسلام ٹائمز: اپنے ایک بیان میں پی پی پی کے گلگت بلتستان کے صدر نے کہا ہے کہ جی بی کے عوام کا حق ملکیت زمین سے متعلق پرائیویٹ ممبر بل کو نادیدہ قوتیں اسمبلی میں پیش نہیں ہونے دے رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی ایک ڈمی ادارہ بن گیا ہے ممبر اسمبلی ایک سیکرٹری کے اشارے پر ناچتے ہیں، گلگت بلتستان کے عوام کا حق ملکیت زمین سے متعلق پرائیویٹ ممبر بل کو نادیدہ قوتیں اسمبلی میں پیش نہیں ہونے دے رہی ہے۔ عوامی حقوق سے متعلق یہ بل اسمبلی سیکرٹریٹ اور محکمہ قانون کے درمیان فٹ بال بن گیا ہے اسمبلی سیکرٹریٹ سے تین مرتبہ اعتراض لگا کر محکمہ قانون کو بھیجا تھا جبکہ تین مرتبہ سیکرٹری قانون نے درست قرار دیکر بل کو واپس اسمبلی سیکرٹریٹ بھیجا ہے۔ جب سیکرٹری قانون ساز اسمبلی بل سے متعلق پوچھا گیا تو بتایا کہ اس بل سے متعلق مجھے کچھ نہیں پتہ، سمجھ میں نہیں آ رہی ہے کہ یہ بل کہاں گیا اور اس کو پیش کرنے میں کون رکاوٹ بن رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 539329

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/539329/گلگت-بلتستان-قانون-ساز-اسمبلی-ڈمی-ادارہ-بن-گیا-ہے-امجد-ایڈووکیٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org