QR CodeQR Code

ڈیرہ اسماعیل خان میں جے یو آئی (ف) رہنما قتل

18 May 2016 11:10

اسلام ٹائمز: پولیس کے مطابق 3 نامعلوم مسلح افراد نے تحصیل پرووا میں واقع جے یو آئی (ف) کے حاجی عالم شاہ کے گھر میں داخل ہو کر ان پر فائرنگ کی۔


اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے مقامی رہنما حاجی عالم شاہ کو ان کی رہائش گاہ پر قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق 3 نامعلوم مسلح افراد تحصیل پرووا میں واقع جے یو آئی (ف) کے حاجی عالم شاہ کے گھر میں داخل ہوئے اور ان پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ حاجی عالم شاہ جے یو آئی (ف) سے منسلک ہونے کے ساتھ ساتھ ڈیرہ اسماعیل خان کی معروف کاروباری شخصیت بھی تھے، ان کے قتل کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ برس بھی ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے جے یو آئی (ف) کے ایک رہنما حاجی نذیر کو زخمی کر دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 539346

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/539346/ڈیرہ-اسماعیل-خان-میں-جے-یو-آئی-ف-رہنما-قتل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org