0
Wednesday 18 May 2016 13:11

ہم مسلکی پاکستان نہیں بننے دینگے، عزاداری کیخلاف ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے، علامہ ناصر عباس جعفری

ہم مسلکی پاکستان نہیں بننے دینگے، عزاداری کیخلاف ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری کی فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف بھوک ہڑتال چھٹے روز میں داخل ہوگئی ہے، جبکہ مختلف تنظیموں اور شخصیات کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے جو اپنی حمایت کا اعلان کر رہی ہیں۔ معروف شاعر اور ذاکر اہل بیت شوکت رضا شوکت نے بھی وفد کے ہمراہ خصوصی طور پر بھوک ہڑتالی کیمپ میں شرکت کی اور علامہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے اپنے تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ان کی تحریک شیعہ سنی حتیٰ مسیحوں کیلئے بھی ہے، ہم نہیں چاہتے ہیں کسی بھی مکتب کی آزادیاں سلب کی جائیں۔ ہر مکتبہ فکر کو آزادی ہونی چاہیئے کہ وہ اپنی عبادات بجا لاسکیں، ملک بھر میں مکتب اہل بیت کی ٹارگٹ کلنگ جاری ہے جبکہ عزاداری سیدالشہداء پر قدغن لگائی جا رہی ہے، پنجاب میں ہزاروں بانیان مجالس اور ذاکرین کیخلاف مقدمے درج کر لئے گئے ہیں، ایک ضلع سے دوسرے ضلع تک کوئی ذاکر مجلس تک نہیں پڑھ سکتا۔ ہم اس ملک کو مسلکی پاکستان نہیں بننے دیں گے، جو کام دہشتگرد نہیں انجام دے سکے، وہ پنجاب حکومت نیشنل ایکشن پلان کے نام پر انجام دینا چاہتی ہے۔ ہم نے ہر حال میں اس صورتحال کا راستہ روکنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 539394
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش