QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم انٹرا پارٹی الیکشن، میثم عابدی بھاری اکثریت سے کراچی ڈویژن کے نئے سیکرٹری جنرل منتخب

18 May 2016 16:20

اسلام ٹائمز: بعدازاں نومنتخب سیکرٹری جنرل میثم عابدی کا کہنا تھا کہ ان شاءاللہ آئندہ تین سال جماعت کے تنظیمی ڈھانچے کی مزید مضبوطی کیلئے اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے اور ایم ڈبلیو ایم کو وطن عزیز کی ایک مظلوم دوست جماعت کی حیثیت سے روشناس کروانے کیلئے مزید فعالیت انجام دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے تنظیمی پیام وحدت کنونشن کے اختتام پر آئندہ تین سال کیلئے میثم عابدی ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے نئے سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے۔ امام بارگاہ عزاخانہ ابو طالبؑ سولجر بازار میں منعقدہ کنونشن میں ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے اراکین کابینہ اور چھ اضلاع سے عہدیداران نے اپنے خفیہ حق رائے دہی کے نتیجے میں نئے سیکرٹری جنرل کا انتخاب کیا، جبکہ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی، صوبائی سیکرٹری فلاح و بہبود عالم کربلائی اور صوبائی سیکرٹری تربیت مولانا نشان حیدر نے الیکشن کمیشن کے اراکین کی حیثیت سے انتخابی عمل کی نگرانی کی، میثم عابدی کے مد مقابل سید رضا امام نقوی اور سجاد اکبر زیدی کے نام بھی انتخابی عمل میں شامل تھے۔ نومنتخب سیکرٹری جنرل میثم عابدی سے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی نے ان کے عہدے کا حلف لیا، اس موقع پر نومنتخب سیکرٹری جنرل میثم عابدی کا کہنا تھا کہ ان شاء اللہ آئندہ تین سال جماعت کے تنظیمی ڈھانچے کی مزید مضبوطی کیلئے اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے اور ایم ڈبلیو ایم کو وطن عزیز کی ایک مظلوم دوست جماعت کی حیثیت سے روشناس کروانے کیلئے مزید فعالیت انجام دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 539420

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/539420/ایم-ڈبلیو-انٹرا-پارٹی-الیکشن-میثم-عابدی-بھاری-اکثریت-سے-کراچی-ڈویژن-کے-نئے-سیکرٹری-جنرل-منتخب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org