0
Wednesday 18 May 2016 18:25

پشاور 2 دھماکوں میں پولیس اہلکار سمیت 17 زخمی

پشاور 2 دھماکوں میں پولیس اہلکار سمیت 17 زخمی
اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں یکے بعد دیگرے سڑک کنارے نصب 2 ریموٹ کنٹرول بم دھماکوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے 11 اہلکاروں سمیت 17 افراد زخمی ہوگئے۔ ایس پی کینٹ پولیس کاشف ذوالفقار کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے متھرا میں روڈ کنارے نصب پہلا ریموٹ کنٹرول دھماکا اس وقت ہوا، جس پولیس کی گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی۔ دھماکے کے بعد پولیس کی نفری اور بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) کی ٹیم جائے وقوع پر پہنچ گئی، جہاں بی ڈی ایس کی چیکنگ کے دوران دوسرا دھماکا ہوا۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) عبدالمجید مروت کا کہنا ہے کہ بم دھماکوں میں پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے 11 اہلکاروں سمیت 17 افراد زخمی ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریموٹ کنٹرول بم دھماکوں میں تقریباً ساڑھے 4 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ زخمیوں کو علاج کے لیے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ پولیس کی مزید نفری طلب کرکے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 539449
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش