QR CodeQR Code

لاہور ایئر پورٹ کی ڈرون کی مدد سے ریکی، سکیورٹی ادارے ملزم نہ تلاش کر سکے

18 May 2016 19:08

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق واقعے کا علم ہونے کے فوری بعد پاک فوج، پاک فضائیہ، پنجاب رینجرز، پنجاب پولیس سمیت حساس اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور ایئرپورٹ کے اطراف وقفے وقفے سے سرچ آپریشن بھی کیا جا رہا ہے لیکن تا حال پکڑے جانے والے ڈرون کیمرے کو پراسرار طور پر ایئرپورٹ کے اطراف اڑانے والے عناصر کا پتہ نہیں لگایا جا سکا۔


اسلام ٹائمز۔ نامعلوم عناصر کی جانب سے لاہور ایئرپورٹ کے اطراف میں ڈرون کیمرے اڑانے کے معاملے پر تحقیقات تا حال مکمل نہیں کی جا سکیں، ڈرون کیمرہ کس کا تھا اور ایئرپورٹ کے اطراف میں کیوں اڑایا جا رہا تھا، انتظامیہ تا حال کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی۔ لاہور ایئرپورٹ کے اطراف میں اُڑنے والے ڈرون کیمرے کو ایئرپورٹ سکیورٹی فورس نے پکڑ لیا ہے لیکن انتظامیہ کی جانب سے تاحال یہ تحقیقات مکمل نہیں کی جا سکیں کہ یہ ڈرون کیمرہ کس کا تھا اور اسے ایئرپورٹ کے اطراف میں کیوں اڑایا جا رہا تھا۔ ذرائع کے مطابق واقعے کا علم ہونے کے فوری بعد پاک فوج، پاک فضائیہ، پنجاب رینجرز، پنجاب پولیس سمیت حساس اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور ایئرپورٹ کے اطراف وقفے وقفے سے سرچ آپریشن بھی کیا جا رہا ہے لیکن تا حال پکڑے جانے والے ڈرون کیمرے کو پراسرار طور پر ایئرپورٹ کے اطراف اڑانے والے عناصر کا پتہ نہیں لگایا جا سکا۔ ایئرپورٹ جیسے حساس مقام کے اطراف ڈرون کیمرے کی پرواز نے سکیورٹی خدشات کو مزید بڑھا دیا ہے لیکن تاحال کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ یاد رہے کہ گزشتہ رات اے ایس ایف نے ایئر پورٹ کی ریکی کرتے ہوئے ایک ڈورن پکڑا تھا تاہم اس کے ریموٹ کا تاحال پتہ نہیں چل سکا کہ پکڑا جانیوالا ڈرون کون اور کہاں سے اڑا رہا تھا۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے کہ کہیں دہشتگرد حملے کیلئے تو ایئر پورٹ کی ریکی نہیں کر رہے تھے۔


خبر کا کوڈ: 539459

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/539459/لاہور-ایئر-پورٹ-کی-ڈرون-مدد-سے-ریکی-سکیورٹی-ادارے-ملزم-نہ-تلاش-کر-سکے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org