0
Wednesday 18 May 2016 22:10

چار رکنی ممالک کا مشاورتی اجلاس، افغان طالبان سے کارروائیاں بند کرنے کا مطالبہ

چار رکنی ممالک کا مشاورتی اجلاس، افغان طالبان سے کارروائیاں بند کرنے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے قیام امن اور مفاہمتی کیلئے کے بارے میں چار ممالک کے مشاورتی گروپ نے پرامن بات چیت کو ہی افغان مسئلے کا واحد حل قرار دیا ہے۔ گروپ کا کہنا ہے کہ پرتشدد کارروائیوں سے کسی قسم کا کوئی مقصد حاصل نہیں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق، چار ممالک کا مشاورتی اجلاس دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہوا، جس میں سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری، امریکی خصوصی نمائندے رچرڈ اولسن، چین کے نمائندہ برائے افغان امور ڈینگ شی جوان اور پاکستان میں افغان سفیر حضرت عمر زخیوال نے شرکت کی، اجلاس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ افغانستان میں پرامن بات چیت ہی مسئلے کا واحد سیاسی حل ہے، پرتشدد کارروائیوں سے کسی قسم کا کوئی مقصد حاصل نہیں ہوگا، مشاورتی گروپ نے 19 اپریل کو کابل میں دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت کی اور کہا کہ حملے کے ذمہ داران نتائج بھگتنے کیلئے تیار رہیں، مشترکہ اعلامیہ میں افغانستان کا امن اور مفاہمتی عمل آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ مشاورتی گروپ کے شرکاء نے کہا کہ افغانستان کی قیادت میں مفاہمتی عمل آگے بڑھنا چاہیے، مشاورتی گروپ کے آئندہ اجلاس کی تاریخی صلاح مشورے کے بعد طے کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 539486
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش