QR CodeQR Code

سرحد پر حالات کنٹرول ہونے تک صوبے میں امن نہیں ہوسکتا، ناصر خان درانی

18 May 2016 23:19

اسلام ٹائمز: لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف پولیس کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا پولیس دہشتگردوں کی معلومات فراہم کرنے والے افراد کیلئے انعامی اسکیم متعارف کروا رہی ہے، جس کیلئے افسران پر مشتمل چار رکنی کمیٹی قائم کی جائیگی، کمیٹی تین افسران محکمہ انسداد دہشتگردی اور ایس ایس پی آپریشن پر مشتمل ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ انسپکٹرجنرل آف پولیس ناصر خان درانی نے دہشتگردوں کے نئے گروپوں کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اس سال دہشتگردوں کے نئے گروپس ٹولیوں کی شکل میں کام کر رہے ہیں۔ دہشتگردی کے تدارک کےلئے پولیس دہشتگردوں کی معلومات فراہم کرنے والوں کےلئے اسکیم متعارف کررہی ہیں۔ پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں متھرا دھماکوں میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبے کے پولیس سربراہ ناصر خان درانی کا کہنا تھا کہ جب تک سرحد پر حالات کنٹرول نہیں کئے جاتے۔ صوبے میں دہشتگردی مکمل ختم نہیں کی جاسکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا پولیس دہشتگردوں کی معلومات فراہم کرنے والے افراد کے لئے اسکیم متعارف کروا رہی ہے۔ اسکیم کےلئے افسران پر مشتمل چار رکنی کمیٹی قائم کی جائیگی۔ کمیٹی تین افسران محکمہ انسداد دہشتگردی اور ایس ایس پی آپریشن پر مشتمل ہوگی۔ جو بھی دہشتگردوں کی معلومات فراہم کرے گا، اسے نقد انعام سمیت اس کا نام صیغہ راز میں رکھا جائیگا۔


خبر کا کوڈ: 539491

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/539491/سرحد-پر-حالات-کنٹرول-ہونے-تک-صوبے-میں-امن-نہیں-ہوسکتا-ناصر-خان-درانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org