QR CodeQR Code

ایف سی آر کو مکمل طور پر ختم کیا گیا تو بھرپور مخالفت کرینگے، فاٹا گرینڈ الائینس

19 May 2016 01:05

اسلام ٹائمز: پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فاٹا گرینڈ الائینس کے رہنما نے کہا ہے کہ زیادہ تر قبائلی فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کے مخالف ہیں، قبائل چاہتے ہیں کہ ایف سی آر میں اصلاحات کرکے نافذ کی جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ فاٹا گرینڈ الائینس کے رہنماؤں نے دھمکی دی ہے کہ اگر وفاقی حکومت نے قبائلی علاقوں میں ثقافت و رواج سے متصادم اصلاحات نافذ کیں، تو اس کی بروقت مخالفت کی جائے گی۔ فاٹا گرینڈ الائنس کے رہنما ملک خان مرجان نے پشاور پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر قبائلی فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کے مخالف ہیں، جبکہ ان کی مرضی ہے کہ ایف سی آر میں اصلاحات کراکے نافذ کئے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی کمیٹی برائے فاٹا اصلاحات کو ہر ایجنسی کے دورے کے دوران قبائلیوں نے اپنی تجاویز دی ہیں اور بتایا ہے کہ فاٹا کا مستقبل کیا ہونا چاہئے۔ اگر وفاقی حکومت نے ایف سی آر مکمل طور پر ختم کیا یا قبائلی علاقوں کو پختونخوا میں ضم کیا تو اس کی بھرپور مخالفت کی جائے گی اور فیصلہ واپس لینے کیلئے لائحہ عمل بھی طے کیا جائیگا۔ اس سے قبل فاٹا سیاسی اتحاد اور فاٹا لائرز فورم نے بھی دھمکی دی ہے کہ اگر اصلاحات ان کے مرضی کے خلاف ہوئیں تو اس کی بھرپور مخالفت کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 539508

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/539508/ایف-سی-ا-ر-کو-مکمل-طور-پر-ختم-کیا-گیا-بھرپور-مخالفت-کرینگے-فاٹا-گرینڈ-الائینس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org