0
Thursday 19 May 2016 01:52

ملتان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، القاعدہ کے دو کمانڈروں سمیت 8 دہشتگرد ہلاک

ملتان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، القاعدہ کے دو کمانڈروں سمیت 8 دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ ملتان میں انسداد دہشت گردی فورس اور حساس اداروں کے مشترکہ آپریشن کے دوران القاعدہ سے تعلق رکھنے والے آٹھ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں، جن میں دو کمانڈر بھی شامل تھے، جبکہ چھ دہشت گرد فرار ہونے میں بھی کامیاب ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سکیورٹی نافذ کرنے والے اداروں کو خفیہ اداروں کی جانب سے اطلاع ملی کے القاعدہ سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد پیر کالونی میں ملاقات کر رہے ہیں جہاں وہ ملتان کے تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ خفیہ اطلاعات پر سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر مشترکہ سرچ آپریشن کی کارروائی کا آغاز کیا تو دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی۔ جوابی فائرنگ میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ جن میں القاعدہ کے دو کمانڈر شامل ہیں۔

ہلاک ہونے والے تین دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی، جن میں طیب عرف عبد المتین، منیب رزاق عرف عبد الرحمان اور ذیشان شامل ہیں۔ فائرنگ کے دوران چھ دہشت گرد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جن کی گرفتاری کے لیے علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے اور سکیورٹی نافذ کرنے والے اداروں نے 20 مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹس، 47 رائفلز، 2 پستول، 3 دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔ دہشت گرد منیب رزاق حساس ادارے کے ملازم کے قتل میں ملوث تھا، جبکہ طیب راولپنڈی پریڈی لین دھماکے کا ماسٹر مائنڈ تھا اور وہ القاعدہ کے فنانس اور لاجسٹک معاملات بھی دیکھتا تھا۔
خبر کا کوڈ : 539516
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش