QR CodeQR Code

حکومت نے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کیلئے سات نام اسپیکر کو بھیج دیئے

19 May 2016 08:00

اسلام ٹائمز: حکومت نے اتحادی جماعتوں کی جانب سے بھی دو نام شامل کئے ہیں۔ جن میں جے یو آئی کے اکرم درانی اور نیشنل پارٹی کے حاصل بزنجو شامل ہیں جبکہ ان چھ ناموں کے علاوه ساتواں نام وزیر قانون زاہد حامد کا بھی کمیٹی میں شامل کرنے کے لئے اسپیکر کو بھیج دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت نے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کے لئے چھ کی بجائے سات نام اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیئے ہیں۔ وزیر قانون زاہد حامد کا نام ایکس آفیشو ممبر کے طور پر دیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی کے لئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات پرویز رشید، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے نام اسپیکر کو بھجوا دیئے گئے ہیں۔ حکومت نے اتحادی جماعتوں کی جانب سے بھی دو نام شامل کئے ہیں۔ جن میں جے یو آئی کے اکرم درانی اور نیشنل پارٹی کے حاصل بزنجو شامل ہیں جبکہ ان چھ ناموں کے علاوه ساتواں نام وزیر قانون زاہد حامد کا بھی کمیٹی میں شامل کرنے کے لئے اسپیکر کو بھیج دیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ زاہد حامد کا نام وزیر قانون ہونے کے باعث بطور ایکس آفیشو ممبر شامل کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 539526

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/539526/حکومت-نے-پارلیمانی-کمیٹی-کے-قیام-کیلئے-سات-نام-اسپیکر-کو-بھیج-دیئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org