QR CodeQR Code

ملتان، نشتر ہسپتال کی نرسوں کا احتجاجی دھرنا تیسرے روز میں داخل

19 May 2016 11:07

اسلام ٹائمز: مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر سپرنٹنڈنٹ نرس کیخلاف نعرے درج تھے۔ نرسز نے وارڈز میں بھی کام بند کر دیا اور الزام لگایا کہ سپرنٹنڈنٹ نرس انہیں سکارف نہیں پہننے دے رہی۔


اسلام ٹائمز۔ نشتر ہسپتال میں سپرنٹنڈنٹ نرس کے ناروا رویہ اور سکارف پہننے پر پابندی کیخلاف نرسوں کیجانب سے احتجاجی مظاہرہ، دھرنا تیسرے روز میں داخل ہو گیا، احتجاج میں شریک نرسز نے نشتر روڈ بلاک کیا ہوا ہے۔ نشتر ہسپتال ملتان کی نرسز، سپرنٹنڈنٹ نرس کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑک پر نکل آئیں اور نشتر روڈ بلاک کر دیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر سپرنٹنڈنٹ نرس کیخلاف نعرے درج تھے۔ نرسز نے وارڈز میں بھی کام بند کر دیا اور الزام لگایا کہ سپرنٹنڈنٹ نرس انہیں سکارف نہیں پہننے دے رہی اور نہ ہی انہیں ایمرجنسی کی صورت میں چھٹی دی جاتی ہے۔ مظاہرین نے کہا کہ کئی نرسز آگے پڑھنا چاہتی ہیں تاہم ہیڈ نرس کی جانب سے پڑھنے کی بھی اجازت نہیں دی جا رہی۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ سپرنٹنڈنٹ نرس کوکب کو فوری تبدیل کیا جائے جبکہ نرسز نے کہا کہ مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 539560

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/539560/ملتان-نشتر-ہسپتال-کی-نرسوں-کا-احتجاجی-دھرنا-تیسرے-روز-میں-داخل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org