0
Thursday 19 May 2016 15:34

ڈاکٹر عاصم کیس کی تحقیقات کرنیوالے نیب افسران پر حملے کا خدشہ

ڈاکٹر عاصم کیس کی تحقیقات کرنیوالے نیب افسران پر حملے کا خدشہ
اسلام ٹائمز۔ ڈاکٹر عاصم حسین کیس کی تحقیقات کرنے والے نیب افسران پر حملے کے خطرے کے پیش نظر حساس اداروں نے متعلقہ افسران کی سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے ڈاکٹر عاصم کیس کی تحقیقات کرنے والے نیب افسران کیلئے سیکیورٹی الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے الرٹ کے مطابق حساس اداروں نے ڈاکٹر عاصم حسین کیس کی تحقیقات کرنے والے نیب افسران پر حملے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، جس کے پیش نظر متعلقہ افسران کی سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔ محکمہ داخلہ نے حساس اداروں کے سیکیورٹی الرٹ سے پاکستان رینجرز، آئی جی سندھ، نیب ہیڈکوارٹرز کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ سابق صدر مملکت آصف زرداری کے انتہائی قریبی ساتھی اور سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف نیب مختلف نوعیت کے کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 539630
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش