0
Thursday 19 May 2016 15:43

سندھ میں میئر و ڈپٹی میئر کے انتخابات کا انتخابی شیڈول جاری، پولنگ 8 جون کو ہوگی

سندھ میں میئر و ڈپٹی میئر کے انتخابات کا انتخابی شیڈول جاری، پولنگ 8 جون کو ہوگی
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے سندھ میں میئر و ڈپٹی میئر، چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخابات کا شیڈول بھی جاری کر دیا ہے، جس کے تحت پولنگ 8 جون کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق میئر، ڈپٹی میئر، چیئرمین اور وائس چیئرمین کے امیدوار 23 اور 24 مئی کو کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 25 اور 26 مئی کو ہوگی، 28 مئی کو کاغذات نامزدگی منظوری یا مسترد کئے جانے پر ریٹرننگ افسر کے فیصلوں کےخلاف اپیلیں 28 مئی کو دائر کی جا سکیں گی۔ یکم جون کو میئر، ڈپٹی میئر، چیئرمین اور وائس چیئرمین کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی جائے گی، اور اسی روز امیدواروں کو انتخابی نشانات بھی تفویض کئے جائیں گے، جبکہ پولنگ 8 جون کو ہوگی۔ واضح رہے کہ سندھ میں گزشتہ برس 3 مراحل میں بلدیاتی انتخابات ہوئے تھے، تاہم مخصوص نشستوں، میئر، ڈپٹی میئر، چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخابات کے طریقہ کار پر معاملہ عدالتوں میں چلا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 539635
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش