0
Thursday 19 May 2016 16:17

پشاور، ہائیکورٹ کا وکیل قتل، ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے، پولیس

پشاور، ہائیکورٹ کا وکیل قتل، ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے، پولیس
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں یونیورسٹی روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پشاور ہائیکورٹ کے سینئر وکیل کو قتل کردیا ہے۔ حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار تھے اور انہوں نے وکیل کوندل خان کو پسٹل سے فائرنگ کرکے قتل کیا۔ پولیس کے مطابق وکیل کوندل خان سفید ڈھیری میں واقع اپنے گھر سے یونیورسٹی ٹاون میں اپنے آفس کو جارہے تھے کہ سپین جماعت کے قریب نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔ جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے اور ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مقتول کی پرانی دشمنی بھی ہے اور ان کا قتل پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہو سکتا ہے۔ تاہم پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا اور جائے وقوعہ سے شہادت اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی۔
خبر کا کوڈ : 539649
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش