0
Thursday 19 May 2016 16:37

چھٹیوں میں کمی کیخلاف خیبر پختونخوا کے سرکاری اساتذہ کا احتجاج

چھٹیوں میں کمی کیخلاف خیبر پختونخوا کے سرکاری اساتذہ کا احتجاج
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے سرکاری سکولوں کے اساتذہ نے ماہانہ چھٹیوں میں کمی لانے کے حکومتی فیصلے کےخلاف ہاتھوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر علامتی احتجاج شروع کر دیا ہے۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے اساتذہ کی ماہانہ تین چھٹیوں کو کم کرکے صرف دو کردی ہیں اور اگر کوئی ٹیچر دو سے زائد چھٹیاں کرتا ہے تو اسے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سے تحریری اجازت لینی ہوگی، جو اساتذہ کو منظور نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اساتذہ تنظیم کے ضلعی صدر فرہاد ٹکر نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے اپنے فیصلہ واپس نہ لیا تو سکولوں کو تالے لگا دینگے اور صوبائی وزیر تعلیم کے گھر کے سامنے احتجاج کرینگے۔ اساتذہ کے احتجاج سے قطع نظر خیبر پختونخوا میں سرکاری سکولز کے طالب علموں اور ان کے والدین کو تعلیمی اداروں سے یہی شکایت ہے کہ سکولوں میں عمومی طور پر اساتذہ غیر حاضر رہتے ہیں، اس کے علاوہ کسی بھی ادارے کے مقابلے میں سب سے زیادہ چھٹیوں کے مزے اساتذہ لوٹتے ہیں، مگر اس کے باوجود چھٹیوں میں کمی کے خلاف احتجاج سوالیہ نشان ہے۔
خبر کا کوڈ : 539652
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش