0
Thursday 19 May 2016 18:17

لاہور ایئر پورٹ پر دھماکہ خیز مواد کو پکڑنے کیلئے جدید "ای ٹی ڈی" مشین نصب

لاہور ایئر پورٹ پر دھماکہ خیز مواد کو پکڑنے کیلئے جدید "ای ٹی ڈی" مشین نصب
اسلام ٹائمز۔ پی آئی اے انتظامیہ نے لاہور ایئرپورٹ کے کارگو کمپلیکس کے ایکسپورٹ شیڈ میں دھماکہ خیز مواد کو پکڑنے کیلئے جدید "ای ٹی ڈی" مشین نصب کر دی۔ پی آئی اے ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائنز انتظامیہ نے یورپی ممالک کی جانب سے بار بار سکیورٹی خدشات ظاہر کئے جانے پر نئی اور جدید مشین لاہور کارگو کمپلیکس کے بین الاقوامی ایکسپورٹ شیڈ میں نصب کر دی ہے جس کی مدد سے اب بارودی مواد لاہور سے یورپ بھجوائے جانے کے یورپی خدشات کو دور کرنے میں مدد مل سکے گی۔ اس سے پہلے یورپی ممالک کی جانب سے بار بار اس خدشے کا اظہار کیا جا رہا تھا کہ تخریب کار عناصر کی جانب سے لاہور ایئرپورٹ کے کارگو شیڈ سے یورپ جانیوالے سامان میں دھماکہ خیز مواد لوڈ کئے جانے کا سنگین خطرہ موجود ہے، اس لئے جدید سکیننگ مشین سے سکین کئے بغیر لاہور سے سامان یورپ ہر گز برآمد نہ کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے نئی مشین کی تنصیب سے یورپی یونین کو آگاہ کر دیا ہے جسے یورپی یونین نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 539665
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش