QR CodeQR Code

فلسطین، عراق، شام اور افغانستان میں بم دھماکے لمحہ فکریہ ہیں، علامہ عون نقوی

19 May 2016 19:59

اسلام ٹائمز: جوہر موڑ کے مقامی امام بارگاہ میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کے دوران ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے سربراہ نے پوری دنیا میں بسنے والے منصف مزاج، انصاف پسند اور حق پرست عوام سے کہا کہ وہ اس ظلم پر آواز اٹھائیں تاکہ ظلم کا خاتمہ ہو۔


اسلام ٹائمز۔ ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے سربراہ اور معروف عالم دین علامہ محمد عون نقوی نے کہا کہ فلسطین، عراق، شام اور افغانستان اور یمن میں خودکش حملے اور بم دھماکے پوری مسلم عوام کیلئے لمحہ فکریہ ہیں۔ یہ بات انہوں نے جوہر موڑ کے مقامی امام بارگاہ میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ اکثر مسلم حکمران اپنی کرسیاں اور اقتدار بچانے کیلئے دہشت گردوں کی پشت پناہی کررہے ہیں جو کہ عذاب الٰہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے لہٰذا ہمیں اپنی اصلاح کرنی چاہیئے کیونکہ فلسطین، عراق، شام، یمن اور افغانستان میں نہتے عوام اور شہریوں کو خاک و خون میں نہلانا افسوسناک بلکہ ظلم و بربریت کے سوا کچھ نہیں۔ انہوں نے پوری دنیا میں بسنے والے منصف مزاج، انصاف پسند اور حق پرست عوام سے کہا کہ وہ اس ظلم پر آواز اٹھائیں تاکہ ظلم کا خاتمہ ہو جبکہ مسلم اور عرب حکمران، دہشت گردوں کی سرپرستی چھوڑیں تاکہ عذاب الٰہی سے بچا جاسکے۔


خبر کا کوڈ: 539685

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/539685/فلسطین-عراق-شام-اور-افغانستان-میں-بم-دھماکے-لمحہ-فکریہ-ہیں-علامہ-عون-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org