0
Thursday 19 May 2016 21:04

مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام بھوک ہڑتالی کیمپ پانچویں روز بھی جاری، شب شہداء منائی گئی

مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام بھوک ہڑتالی کیمپ پانچویں روز بھی جاری، شب شہداء منائی گئی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام ملک میں شیعہ نسل کے خلاف کے ملتان میں پانچویں روز بھی بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا گیا، شہداء کی یاد کو تازہ کرنے کے لیے شب شہداء منائی گئی اور شمعیں بھی روشن کی گئیں۔ کیمپ میں مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ غلام مصطفی انصاری، علامہ ہادی حسین ہادی اور دیگر رہنما موجود تھے۔ کل ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی یوم احتجاج منانے کا اعلان، ملتان میں احتجاجی ریلی سوتری وٹ سے پریس کلب تک نکالی جائے بعدازاں ریلی کے شرکاء بھوک ہڑتالی کیمپ میں بیٹھ جائیں گے۔ علامہ قتدار حسین نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل مجلس وحدت مسلمین ملک بھر میں یوم احتجاج منائے گی اگر حکومت نے ہمارے جائز مطالبات نہ مانے تو اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں جو حکومت کے لیے ناقابل برداشت ہوگا۔ کراچی اور ڈیرہ اسماعیل خان کے واقعے کو دو ہفتے گزرنے کو ہیں ابھی تک کوئی قاتل پکڑا گیا اور نہ ہی کوئی کمیشن بنایا گیا۔ مجلس وحدت مسلمین کی آواز ملک کے مظلومین کی آواز ہے، جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں ہوتے بھوک ہڑتال جاری رہے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمیں ملک میں دہشت گردی کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور پھر بے بنیاد مقدمات بھی قائم کیے جاتے ہیں ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے خلاف ہونے والے متعصبانہ کردار کو بند کیا جائے اور ہمارے شہداء کے قاتلوں کو فی الفور سزاء دی جائے۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیا کہ جیسے آرمی پبلک سکول کے شہداء کے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچایا ہے ہمارے قاتلوں کو بے نقاب کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 539694
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش