QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم ضلع لیہ انٹرا پارٹی الیکشن ۵ جون کو ہونگے

19 May 2016 22:57

اسلام ٹائمز: اجلاس میں اراکین شوریٰ کے علاوہ صوبہ جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی خصوصی شرکت کریں گے، جبکہ علمائے کرام، عمائدین اور دیگر اہم شخصیات کو بھی اجلاس میں مہمان کی حیثیت سے شرکت کی دعوت دی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع لیہ کے انتخابات کیلئے ضلعی شوریٰ کا اجلاس ۵ جون کو طلب کرلیا گیا ہے، تفصیل کے مطابق گذشتہ دنوں ایم ڈبلیو ایم ضلع لیہ کی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں دستوری تقاضوں کے مطابق آئندہ تین سالوں کیلئے نئے سیکرٹری جنرل کے انتخاب کیلئے ۲ نام تجویز کئے گئے، جبکہ مزید ایک نام شوریٰ کے اجلاس میں طے کیا جائے گا، اجلاس کے دوران طے پایا کہ مجلس وحدت مسلمین ضلع لیہ کے انٹرا پارٹی الیکشن ۵ جون کو منعقد ہوں گے، جس میں اراکین شوریٰ کے علاوہ صوبہ جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی خصوصی شرکت کریں گے، جبکہ علمائے کرام، عمائدین اور دیگر اہم شخصیات کو بھی اجلاس میں مہمان کی حیثیت سے شرکت کی دعوت دی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 539708

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/539708/ایم-ڈبلیو-ضلع-لیہ-انٹرا-پارٹی-الیکشن-۵-جون-کو-ہونگے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org