0
Friday 20 May 2016 12:18

سکولوں کی مانیڑنگ کے دوران ہزاروں فرضی داخلوں کا انکشاف

سکولوں کی مانیڑنگ کے دوران ہزاروں فرضی داخلوں کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ محکمہ تعلیم پنجاب کے ذرائع کے مطابق سرگودہا ضلع میں ’’تعلیم سب کیلئے ‘‘ پروگرام کے تحت بچوں کے داخلوں کا ہدف 47 فیصد حاصل کر لیا گیا ہے، جبکہ مانیٹرنگ ادارے نے اعداد و شمار مشکوک قرار دیدیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ای ڈی ایجوکیشن کی طرف سے ضلعی حکومت کو آگاہ کیا گیا کہ امسال نئے داخلوں کا ہدف 1 لاکھ 62 ہزار مقرر تھا، 75 ہزار 89 بچے داخل کر لئے گئے ہیں، اس طرح مجموعی طور پر 47 فیصد ہدف حاصل کر لیا گیا ہے جبکہ بقایا ہدف بھی موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد حاصل کر لیا جائے گا۔ مانیٹرنگ ادارے نے مذکورہ اعدادو شمار مسترد کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ اس حوالے سے تصدیق کا عمل جاری ہے اور 19 مئی تک ضلع کے 2000 میں سے 87 فیصد سکولوں کا جائزہ لیا جا چکا ہے، حاصل شدہ اعداد و شمار کے مطابق اب تک 56 ہزار986 نئے داخلے نوٹ کئے گئے، مگر ان میں سے 42 ہزار385 بچوں کی فزیکل تصدیق ہو سکی، سو فیصد سکولوں میں تصدیق کا عمل مکمل کے بعد حتمی رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال کی جائے گی، جس کے بعد ذمہ داروں کے خلاف کارروائی متوقع ہے۔
خبر کا کوڈ : 539760
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش