0
Friday 20 May 2016 08:52

موجودہ حکومت کو بیس کیمپ کی حکومت کہنا بیس کیمپ کی توہین ہے، راجہ فاروق

موجودہ حکومت کو بیس کیمپ کی حکومت کہنا بیس کیمپ کی توہین ہے، راجہ فاروق
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے سربراہ راجہ فاروق خان نے کہا ہے کہ غیرت مند ممبران اسمبلی کشمیر کونسل کے انتخابات سے قبل مستعفی ہو جائیں۔ میں سب سے پہلے استعفیٰ دوں گا۔ معاملہ امجد جلیل کی اہلیت کا نہیں، عدالت کے فیصلہ کے بعد کیا خریدوفروخت ہو گی اس کا ذمہ دار کون ہو گا؟ اگر چوہدری مجید اپنی پانچ سالہ کرپشن کو صاف کرنا چاہتے ہیں تو وہ اسمبلی توڑ دیں، موجودہ حکومت کو بیس کیمپ کی حکومت کہنا بیس کیمپ کی توہین ہے۔ ضمیر فروشی جسم فروشی سے بدتر فعل ہے۔ میں آج بھی کہتا ہوں جو ضمیر فروشی کرتے ہیں وہ سیاسی طوائفے ہیں۔ اگر یہ الیکشن ہو گئے تو مسلم لیگ (ن) کے دامن پر کوئی داغ نہیں ہو گا۔ ہمارا نامزد امیدوار کامیاب اور کوئی ممبراسمبلی سیکنڈ چوائس استعمال نہیں کرے گا۔ مسلم لیگ نواز کے پارٹی ٹکٹوں کا اعلان جون کے پہلے ہفتے میں کر دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی ایوان صحافت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف رمضان سے قبل مظفرآباد میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ عام انتخابات میں مسلم لیگ نواز واحد سیاسی جماعت کے طور پر کامیابی حاصل کر کے حکومت بنائے گی۔ اگر ایسا نہ ہوا تو مانگے تانگے کے بجائے اپوزیشن میں بیٹھنا پسند کریں گے۔ ملازمین اور لیڈیز ہیلتھ ورکرز کی ہڑتال کی مکمل حمایت کرتا ہوں۔ اگر کسی اور کو مراعات مل رہی ہیں تو سب کے ساتھ یکساں سلوک ہونا چاہیے۔ عمران خان خواتین کے حقوق کی باتیں کرتے ہیں مگر انہوں نے اپنے جلسہ میں کسی خاتون کو خطاب کا موقع تک نہ دیا، پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 539770
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش