QR CodeQR Code

ملتان، نرسوں کی جانب سے کیا جانے والا احتجاج چوتھے روز میں داخل

20 May 2016 12:44

اسلام ٹائمز: مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر سپرنٹنڈنٹ نرس کیخلاف نعرے درج تھے۔ نرسز نے وارڈز میں بھی کام بند کر دیا اور الزام لگایا کہ سپرنٹنڈنٹ نرس انہیں سکارف نہیں پہننے دے رہی۔


اسلام ٹائمز۔ نشتر ہسپتال میں سپرنٹنڈنٹ نرس کے ناروا رویہ اور سکارف پہننے پر پابندی کیخلاف نرسوں کیجانب سے احتجاجی مظاہرہ، دھرنا چوتھے روز میں داخل ہوگیا، احتجاج میں شریک نرسز نے نشتر روڈ بلاک کر دیا۔ نشتر ہسپتال ملتان کی نرسز سپرنٹنڈنٹ نرس کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑک پر نکل آئیں اور نشتر روڈ بلاک کر دیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر سپرنٹنڈنٹ نرس کیخلاف نعرے درج تھے۔ نرسز نے وارڈز میں بھی کام بند کر دیا اور الزام لگایا کہ سپرنٹنڈنٹ نرس انہیں سکارف نہیں پہننے دے رہی اور نہ ہی انہیں ایمرجنسی کی صورت میں چھٹی دی جاتی ہے۔ مظاہرین نے کہا کہ کئی نرسز آگے پڑھنا چاہتی ہیں تاہم ہیڈ نرس کی جانب سے پڑھنے کی بھی اجازت نہیں دی جا رہی۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ سپرنٹنڈنٹ نرس کوکب کو فوری تبدیل کیا جائے جبکہ نرسز نے کہا کہ مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ دوسری جانب سپرنٹنڈنٹ نرس کا کہنا ہے کہ حجاب کی پابندی انہوں نے نہیں لگائی ہے بلکہ یہ یونیفارم کا حصہ بن گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 539798

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/539798/ملتان-نرسوں-کی-جانب-سے-کیا-جانے-والا-احتجاج-چوتھے-روز-میں-داخل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org