0
Friday 20 May 2016 15:03

سندھ اسمبلی کے 17 حلقے عوامی نمائندگی سے محروم، کوئی پارٹی چھوڑ گیا تو کوئی ملک

سندھ اسمبلی کے 17 حلقے عوامی نمائندگی سے محروم، کوئی پارٹی چھوڑ گیا تو کوئی ملک
اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی کے 17 حلقے عوامی نمائندگی سے محروم ہیں، کوئی پارٹی چھوڑ گیا تو کسی نے ملک چھوڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے  17حلقے عوامی نمائندگی سے محروم ہیں، چار ارکان سندھ اسمبلی نے پارٹی بدل لی، لیکن اپنے استعفے نہیں دیئے ہیں، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق وزراء اور ارکان اسمبلی شرجیل انعام میمن اور اویس مظفر طویل عرصے سے بیرون ملک مقیم ہیں، جبکہ ایم کیو ایم کے 5 ارکان سندھ اسمبلی حلقوں سے ہی نہیں، وطن سے بھی دور ہیں۔ سندھ اسمبلی کے 4 حلقے ایسے بھی ہیں، جس میں کوئی نمائندگی ہے اور نہ ہی کوئی ملک سے باہر ہے۔ مسلم لیگ (ن)، تحریک انصاف کے ایک ایک رکن سندھ اسمبلی بھی عوام سے دور ہیں۔ بلقیس مختار، اشفاق منگی، محمد دلاور نے ایم کیو ایم چھوڑ دی، لیکن استعفی نہیں دیا۔ پونجومل ساتھی بھائی سے جیالے ہوگئے، استعفی منظور نہیں ہوا۔ پی ایس 114 سے مسلم لیگ ن کے عرفان مروت کی رکنیت معطل ہے۔ تحریک انصاف کے حفیظ الدین پی ایس 93 کے عوام سے دور ہیں۔ 4 حلقوں میں ضمنی الیکشن کے باعث کوئی عوامی نمائندگی نہیں ہے۔ ضلع شرقی، ضلع وسطی، جیکب آباد، نوشہروفیروز کے 4 حلقوں میں الیکشن ہونا باقی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 539809
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش