0
Friday 20 May 2016 20:16

جرائم کی ڈرامائی تشکیل پر مبنی پروگرام یکم ماہ رمضان سے روک دیئے جائینگے، پیمرا

جرائم کی ڈرامائی تشکیل پر مبنی پروگرام یکم ماہ رمضان سے روک دیئے جائینگے، پیمرا
اسلام ٹائمز۔ پیمرا نے یکم رمضان المبارک سے جرائم کی ڈرامائی تشکیل والے پروگراموں کے نشر کرنے پر پابندی لگادی۔ چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے آغاز سے تمثیل نگاری پر مبنی پروگرام روک دیئے جائیں گے اور ٹی وی چینلز پر جرائم کی ڈرامائی تشکیل والے پروگرام نہیں چلائے جائیں گے، خودکشی کے مناظر، زیادتی کے شکار شخص کے انٹرویوز اور تصویر دکھانے پر پابندی ہوگی، جب کہ انٹرٹینمنٹ چینلز پر بھی قتل کی کوئی واردات نہیں دکھائی جاسکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے آغاز سے اس برائی سے جان چھڑا لیں گے اور قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے ٹی وی چینلز کو ایک ماہ کے لئے بند کردیا جائے گا۔ چیئرمین پیمرا کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران ٹی وی چینلز جیسے چاہیں پروگرام نشرکریں لیکن ماہ مقدس کے تقدس کا خیال رکھیں، امید ہے کہ ٹی وی چینلز ریٹنگ کے بجائے رمضان المبارک کے تقدس کا خیال رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 539845
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش