0
Friday 20 May 2016 21:43

ملتان، ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کی جانب سے یوم احتجاج، شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ریلی

ملتان، ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کی جانب سے یوم احتجاج، شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ریلی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام ملک میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ، دہشت گردی، بے بنیاد مقدمات کے قیام اور قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے لاہور، اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ، پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، آزادکشمیر سمیت ملتان میں بھی یوم احتجاج منایا گیا۔ ملتان میں یوم احتجاج کے موقع پر ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کے زیراہتمام علمدار چوک سوتری وٹ سے احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، مولانا مظہر عباس صادقی، مولانا ہادی حسین ہادی، آئی ایس او ملتان کے ڈویژنل صدر قاسم شمسی، ڈاکٹر عاصم سرانی اور دیگر نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جن پر شیعہ نسل کشی، ٹارگٹ کلنگ، دہشت گردی اور مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔ ریلی کے شرکاء نے خیبرپختوانخواہ، پنجاب اور وفاقی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ ریلی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی ملتان پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ پہنچی جہاں پر نماز مغربین ادا کی گئی اور شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے ناقص انتظامات کیے گئے تھے۔ اس موقع پر علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ ہم مکتب اہل بیت کے پیروکاروں نے اپنی ٹارگٹ کلنگ اور نسل کشی کیخلاف دھرنے سمیت احتجاجات کے تمام طریقے اپنائے، تاکہ حکومتوں اور بالخصوص ریاستی اداروں تک اپنا پیغام پہنچایا جائے اور اس ظلم کے سلسلے کو روکا جائے، لیکن افسوس کہ گذشتہ تیس برسوں میں اگر کوئی سلسلہ نہیں رک سکا تو وہ ہماری ٹارگٹ کلنگ اور نسل کشی کا سلسلہ نہیں رک سکا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے ہمیں دہشتگرد مارتے تھے، لیکن اب پاراچنار میں پرامن مظاہرین پر ایف سی کی جانب سے فائرنگ نے ثابت کر دیا کہ ریاستی ادارے بھی ہمیں مار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ان کے مطالبات کو نہیں مان لیا جاتا اور ان پر عمل درآمد شروع نہیں کیا جاتا، اس وقت تک ان کا احتجاج جاری رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 539859
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش