0
Tuesday 8 Feb 2011 23:16

پاکستانی شہریوں کے قتل میں ملوث امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس سی آئی اے کے لئے کام کر رہا تھا،نجم الدین شیخ

پاکستانی شہریوں کے قتل میں ملوث امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس سی آئی اے کے لئے کام کر رہا تھا،نجم الدین شیخ
لاہور:اسلام ٹائمز۔سابق سیکرٹری خارجہ نجم الدین شیخ نے کہا ہے پاکستانی شہریوں کے قتل میں ملوث امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس سی آئی اے کے لئے کام کر رہا تھا، انھوں نے کہا کہ تمام سفارتخانوں میں حساس اداروں کے اہلکار ہوتے ہیں، پاکستانی حساس اداروں کو ریمنڈ ڈیوس کے بارے میں علم تھا، انکا کہنا تھا کہ ریمنڈ ڈیوس کے حوالے سے فیصلہ کرنا پاکستان کے لئے مشکل ہو گا۔
 دوسری جانب امریکہ میں پاکستان کی سابق سفیر عابدہ حسین نے کہا ہے کہ موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ امریکہ کی بات مان لی جائے اور ریمنڈڈیوس کو چھوڑ دیا جائے۔ عابدہ حسین نے کہا کہ پاکستان کے معاشی حالات امریکہ سے ٹکر لینے کی اجازت نہیں دیتے ہیں۔ پاکستان نے امریکہ کی بات نہیں مانی تو تنہا ہو جائیگا۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان اندرونی دباو میں آیا تو عالمی دباو بڑھ جائیگا۔ سیدہ عابدہ حسین کی طرح بہت سارے امریکہ نواز سیاستدان، دانشور اور صحافی ان دنوں حکومت کو باور کروانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ پاکستان کو امریکہ کی بات مانتے ہوئے ریمنڈڈیوس کو فوری طور پر رہا کر دینا چاہیے جبکہ پاکستان کے شہری ریمنڈڈیوس کو قانون کے مطابق سزا دیئے جانے کے خواہش مند ہیں۔
خبر کا کوڈ : 53987
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش