0
Friday 20 May 2016 22:46

ایم ڈبلیو ایم کا کراچی میں یوم احتجاج، علامہ راجہ ناصر عباس کی بھوک ہڑتال کی حمایت میں احتجاجی ریلی

ایم ڈبلیو ایم کا کراچی میں یوم احتجاج، علامہ راجہ ناصر عباس کی بھوک ہڑتال کی حمایت میں احتجاجی ریلی
اسلام ٹائمز۔ ملک میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے اعلان پر جمعہ کے روز ملک گیر ’’یوم احتجاج‘‘ یوم شہداء منایا گیا۔ اس سلسلے میں صوبائی دارلحکومت کراچی میں بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے و ریلیاں نکالی گئیں۔ مظاہرین دہشت گردی کے خلاف عملی اقدامات اور ملت تشیع کو ملک بھر میں انتقام کو نشانہ بنانے پر ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ جمعہ اجتماعات میں شہداء کے ایصال ثواب اور وطن عزیز کے استحکام اور خوشحالی کے لیے بھی خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی کی جانب سے بعد نماز جمعہ مرکزی احتجاجی مظاہرہ جامع مصطفی عباس ٹاون کے باہر ہوا اور ابولحسن اصفہانی روڈ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں رہنما علامہ مبشر حسن، علی حسین نقوی اور مولانا علی انور سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ مظاہرین نے لبیک یا حسین، شیعہ و سنی اتحاد سمیت ملک بھر میں جاری شیعہ نسل کشی، ٹارگٹ کلنگ پر وفاقی اور خیبر پختوخواہ حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

ابوالحسن اصفانی روڈ پر مظاہرین سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ دہشتگردی، کرپشن، لاقانونیت کے خلاف اسلام آباد میں سربراہ وحدت مسلمین سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی سلسلہ جاری رہے گا، پاکستان کسی مخصوص مسلک کی جاگیر نہیں ملت جعفریہ کو گزشتہ تین دہائیوں سے ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا کیا جارہا ہے، اس ملک میں سب سے پہلے ہم نے ملک دشمن اسلام طالبان اور کالعدم جماعتوں کے خلاف آواز بلند کی اور آج ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے والے طبقے کو دانستہ طور پر دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا تاکہ انہیں ملک کے مقتدر ظالم حکمرانوں کے خلاف آواز بلند کرنے کا موقع نہ مل سکے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ نواز حکومت دہشت گردوں کی پشت پناہی چھوڑ دے، رانا ثناء اللہ سمیت ریاستی اداروں میں موجود تکفیری سوچ رکھنے والے ہمار ے خلاف کاروائیاں کر رہے ہیں اور دوسری جانب ملک دشمن عناصر کیلئے بنائے جانے والا نیشنل ایکشن پلان کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے، بے گناہ افراد پر مقدمات قائم کئے جارہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 539872
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش