QR CodeQR Code

مٹھی بھر عناصر پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو سبوتاژ کرنے کیلئے سرگرم ہیں، ڈاکٹر نادیہ عزیز

21 May 2016 05:18

اسلام ٹائمز: سرگودہا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایم ایل این کی رکن صوبائی اسمبلی کا کہنا تھا کہ آج محاذ آرائی کی سیاست جمہوریت کیلئے خطرہ بن چکی ہے، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور الیکشن 2018 بھی مسلم لیگ نون ہی جیتے گی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون سرگودہا کی رہنما اور ایم پی اے ڈاکٹر نادیہ عزیز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ نون لیگ تعمیری سیاست کرنے والی جماعت ہے۔ انکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون نے ہمیشہ خدمت اور تعمیر و ترقی کے ساتھ قومی خوشحالی کو اپنی منزل بنایا۔ انہوں نے کہا کہ آج محاذ آرائی کی سیاست جمہوریت کیلئے خطرہ بن چکی ہے، مٹھی بھر عناصر پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو سبوتاژ کرنے کیلئے سرگرم ہیں، لیکن ایسے عناصر اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور الیکشن 2018ء بھی مسلم لیگ نون ہی جیتے گی۔


خبر کا کوڈ: 539903

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/539903/مٹھی-بھر-عناصر-پاک-چین-اقتصادی-راہداری-منصوبے-کو-سبوتاژ-کرنے-کیلئے-سرگرم-ہیں-ڈاکٹر-نادیہ-عزیز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org