0
Saturday 21 May 2016 09:56

عمران خان اور بلاول آزادکشمیر کو فتح نہیں کر سکتے، راجہ فاروق

عمران خان اور بلاول آزادکشمیر کو فتح نہیں کر سکتے، راجہ فاروق
اسلام ٹائمز۔ صدر مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر راجہ فاروق خان نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کی اے ٹی ایم مشینیں وفاق سے ناکامی کے بعد آزاد کشمیر میں واویلا کر رہی ہیں، عوام نے ناچ گانے والے جلسہ میں شرکت نہ کر کے پی ٹی آئی کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ میاں نوازشریف نے جو موقف اسمبلی میں پیش کیا اس کے بعد عوام سمجھ گئے ہیں کہ ملک کو لوٹنے والے کون ہیں اور خوشحالی لانے والے کون ہیں۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان اور بلاول آزادکشمیر کو جوش خطابت سے فتح نہیں کر سکتے ان کے کالے کرتوت دنیا کے سامنے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 539922
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش