0
Saturday 21 May 2016 14:47

ملتان میں نرسوں کا احتجاج پانچویں روز بھی جاری، وارڈز کا بائیکاٹ

ملتان میں نرسوں کا احتجاج پانچویں روز بھی جاری، وارڈز کا بائیکاٹ
اسلام ٹائمز۔ نشتر ہسپتال میں سپریٹنڈنٹ نرس کے ناروا رویہ اور اسکارف پہننے پر پابندی کیخلاف نرسوں کا احتجاجی دھرنا پانچویں روز میں داخل ہو گیا ہے۔ احتجاج میں شامل نرسوں کا کہنا ہے کہ ہیڈ نرس کی تبدیلی تک احتجاجی مظاہرہ اور کام کا بائیکاٹ جاری رہے گا۔ نرسوں کے دھرنے کے باعث نشتر روڈ پر ٹریفک بھی بلاک ہو کر رہ گئی جس کی وجہ سے مریضوں کے لواحقین اور نرسوں کے درمیان تلخ کلامی کے واقعات بھی پیش آتے رہے۔ نشتر انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مظاہرے میں شامل نرسز نے اگر احتجاج ختم نہ کیا تو انھیں شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں گے۔ تاہم سٹاف کی کمی کے باعث دو سو کے قریب نئی نرسز کو بھی بھرتی کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 540022
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش