0
Saturday 21 May 2016 15:46

کراچی میں دہشتگردی کے اہم کیس سرد خانے کی نذر ہوتے جا رہے ہیں

کراچی میں دہشتگردی کے اہم کیس سرد خانے کی نذر ہوتے جا رہے ہیں
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کے باوجود ہائی پروفائل ٹارگٹ کلنگ کے واقعات ہوئے ہیں، ان واقعات سے کے حوالے سے ابھی تک کوئی بڑی پیش رفت سامنے نہیں آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی شہر میں دہشتگردی کے اہم کیسز سرد خانے کی نذر ہوتے جا رہے ہیں، کراچی کے 5 اہم کیسز میں کوئی دہشتگرد ابھی تک گرفتار نہیں ہوسکا۔ ان واقعات کی فرانزک رپورٹس آئیں، خاکے بنے، لیکن ملزمان گرفت سے دور ہیں۔ ایم اے جناح روڈ پر ملٹری پولیس پر حملے، اورنگی ٹاؤن میں 7 پولیس اہلکاروں کے قاتل بھی تاحال نہیں پکڑے جا سکے۔ سٹی گورنمنٹ کی گاڑی پر فائرنگ کرکے باپ بیٹی سمیت تین افراد کے قاتل بھی نہیں پکڑے گئے۔ ادھر شفیق موڑ پر دہشتگردی کا نشانہ بنانے والے باپ بیٹے سمیت 3 افراد کے قاتل آج تک آزاد ہیں۔ دو ہفتے قبل نارتھ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے والے معروف سماجی رہنما خرم زکی کے قاتل بھی نہیں پکڑے گئے۔
خبر کا کوڈ : 540027
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش