0
Saturday 21 May 2016 15:55

سندھ میں کرپشن کی دوڑ میں محکمہ ریونیو نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

سندھ میں کرپشن کی دوڑ میں محکمہ ریونیو نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا
اسلام ٹائمز۔ سندھ میں کرپشن کی دوڑ میں محکمہ ریونیو نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا، محکمہ خوراک نے دوسری، محکمہ تعلیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی، کچی آبادی اور محکمہ قانون سب سے کم کرپٹ نکلے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے چیئرمین ممتاز شاہ نے وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ میں بتایا کہ چار ماہ میں اکیس محکموں کے خلاف ستانوے مقدمات درج کئے گئے۔ ایک سو دس افسران کو کرپشن اور خزانے کی خوردبرد کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ محکمہ ریونیو کے خلاف اٹھارہ مقدمات درج ہوئے۔ محکمہ خوراک کے خلاف سترہ، محکمہ تعلیم کے خلاف سولہ مقدمات درج ہوئے۔ کچی آبادی اور محکمہ قانون کے خلاف ایک ایک مقدمہ درج ہوا۔ ممتاز شاہ نے بتایا کہ محکمہ ریونیو کے تیس اور محکمہ داخلہ کے گیارہ افسران گرفتار ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 540028
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش