QR CodeQR Code

وزیراعظم نواز شریف کی گیلانی ہاؤس آمد، علی حیدر گیلانی کی بازیابی پر مبارکباد پیش کی

21 May 2016 18:54

اسلام ٹائمز: وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گیلانی خاندان ملک میں جاری دہشتگردی کا نشانہ بنا تاہم ان کے صاحبزادے بحفاظت واپس آ گئے۔ حکومت قوم کے تعاون سے دہشتگردی کا خاتمہ کرے گی جس سے ملک کا امن لوٹ آئے گا۔ چند روز پہلے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے بھی سابق وزیراعظم سے ان کے گھر جا کر ملاقات کی تھی جو پاناما لیکس کے بعد دونوں جماعتوں کے رہنماوں کے درمیان پہلا بڑا رابطہ تھا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف نے اپنے اہلخانہ کیساتھ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انھیں بیٹے علی حیدر گیلانی کی رہائی پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم نواز شریف لاہور میں یوسف رضا گیلانی کی رہائش گاہ پر پہنچے اور گیلانی فیملی کو علی حیدر کی بازیابی پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر وزیراعظم کی اہلیہ کلثوم نواز اور صاحبزادے حسین نواز بھی موجود تھے۔ انہوں نے سابق وزیراعظم کو مٹھائی، گلدستہ اور پھلوں کا ٹوکرا پیش کیا۔ یوسف رضا گیلانی نے بیٹے کی بازیابی کے حوالے سے حکومتی تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گیلانی خاندان ملک میں جاری دہشتگردی کا نشانہ بنا تاہم ان کے صاحبزادے بحفاظت واپس آ گئے۔ حکومت قوم کے تعاون سے دہشتگردی کا خاتمہ کرے گی جس سے ملک کا امن لوٹ آئے گا۔ چند روز پہلے وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے بھی سابق وزیراعظم سے ان کے گھر جا کر ملاقات کی تھی جو پاناما لیکس کے بعد دونوں جماعتوں کے رہنماوں کے درمیان پہلا بڑا رابطہ تھا۔ قبل ازیں وزیراعظم نواز شریف ماڈل ٹاؤن ایوان وزیراعلٰی پہنچے اور شہباز شریف کے ہمراہ اتفاق ہسپتال میں اپنے قریبی دوست سید سجاد علی شاہ کی عیادت کی۔ بعدازاں وزیراعظم اپنی نواسی کے گھر گئے جہاں ان کے اعزاز میں کھانے کا اہتمام کیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 540065

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/540065/وزیراعظم-نواز-شریف-کی-گیلانی-ہاؤس-آمد-علی-حیدر-بازیابی-پر-مبارکباد-پیش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org