QR CodeQR Code

جھنگ کے قریب ٹریفک حادثے میں 10 افراد جاں بحق اور 12 زخمی

21 May 2016 23:23

اسلام ٹائمز: امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جھنگ کے علاقہ خوشاب روڈ پر ٹریفک حادثے میں 10 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق خوشاب روڈ پر ناصر آباد کے قریب بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جھنگ کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 540142

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/540142/جھنگ-کے-قریب-ٹریفک-حادثے-میں-10-افراد-جاں-بحق-اور-12-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org