QR CodeQR Code

ٹی ٹی پی کے پانچ گروپ کراچی میں سرگرم ہیں، راجہ عمر خطاب

22 May 2016 00:27

اسلام ٹائمز: سی ٹی ڈی کے انچارج نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تحریک طالبان کا ایک گروپ پولیس اہلکاروں پر حملوں میں ملوث ہے، اسی گروپ نے ایف آئی اے اہلکار کو بھی قتل کیا ہے، مگر اس گروہ کو کوئی کارندہ پکڑا نہیں گیا۔


اسلام ٹائمز۔ کاونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کے انچارج راجہ عمر خطاب نے کراچی میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ کراچی میں اس وقت تحریک طالبان کے مختلف گروہ سرگرم ہیں۔ پانچ گروپ ایسے ہیں جو متحرک ہیں۔ تحریک طالبان کا سپیشل ٹاسک فورس گروہ پولیس اہلکاروں پر حملے کرتا ہے۔ اسی گروپ نے ایف آئی اے اہلکار کو بھی قتل کیا ہے۔ ممکن ہے کہ اسی گروپ نے ٹریفک اہلکاروں کو بھی قتل کیا ہو۔ راجہ عمر خطاب نے مزید بتایا کہ ٹی ٹی پی کے اس سپیشل گروہ کا تاحال کوئی کارندہ  گرفتار نہیں ہوسکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 540157

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/540157/ٹی-پی-کے-پانچ-گروپ-کراچی-میں-سرگرم-ہیں-راجہ-عمر-خطاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org