QR CodeQR Code

ٹل پارہ چنار روڈ چار برس کے بعد عام ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا

9 Feb 2011 09:37

اسلام ٹائمز:گرنیڈ قبائلی جرگے کے ارکان سینکڑوں مسافروں کے ہمراہ پشاور سے پارہ چنار کیلئے روانہ ہوئے۔ تو انکے استقبال کیلئے جگہ جگہ استقبالیہ دروازے بنائے گئے تھے


پارہ چنار:اسلام ٹائمز۔گرینڈ قبائلی جرگہ کے فیصلے کے بعد ٹل پارہ چنار روڈ عام ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا،گرینڈ قبائلی جرگے کے ارکان بذریعہ روڈ پشاور سے سینکڑوں مسافروں کے ہمراہ پارہ چنار پہنچ گئے۔ پارہ چنار اور صدہ میں جشن کا سماں قبائل کا شیعہ سنی اتحاد زندہ باد کے نعرے۔ تفصیلات کے مطابق گرینڈ قبائلی جرگہ فیصلہ کے مطابق ٹل پارہ چنار روڈ سمیت کرم ایجنسی میں بند تمام آمدو رفت کے راستے چار سال بعد دوبارہ کھول دئیے گئے۔ گرنیڈ قبائلی جرگے کے ارکان سینکڑوں مسافروں کے ہمراہ پشاور سے پارہ چنار کیلئے روانہ ہوئے۔ تو انکے استقبال کیلئے جگہ جگہ استقبالیہ دروازے بنائے گئے تھے۔ قبائلی جرگے کے ارکان صدہ اور پارہ چنار پہنچنے پر قبائل نے ان کا شاندار استقبال کیا ور جرگہ ممبران پر پھول کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔
جنگ نیوز کے مطابق کرم ایجنسی میں 4 سال سے جاری بدامنی کے خلاف امن جرگوں کی مسلسل کوششوں کے بعد آمد و رفت کے لئے راستے کھول دیئے گئے ہیں۔ کرم ایجنسی پشاور مرکزی شاہراہ آمد و رفت کے لئے کھلنے کے بعد امن جرگے کے ارکان پشاور اور دیگر علاقوں میں پھنسے ہوئے سیکڑوں افراد کے ساتھ کرم ایجنسی پہنچے۔ قبائل نے انہیں پھولوں کے ہار پہنا کر شاندار استقبال کیا۔ قبائلیوں نے شاہراہ کھلنے کی خوشی میں ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا۔ اس موقع پر کرم ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ سید مصدق شاہ کا کہنا تھا کہ علاقے میں پائیدار امن کے قیام کے لئے مزید اقدامات کئے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 54022

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/54022/ٹل-پارہ-چنار-روڈ-چار-برس-کے-بعد-عام-ٹریفک-لئے-کھول-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org