0
Monday 23 May 2016 00:45

ڈی آئی خان، ثقافت کی توہین کرنیوالے فوجیوں کیخلاف سخت کارروائی کیجائے، آل قبائل جرگہ

ڈی آئی خان، ثقافت کی توہین کرنیوالے فوجیوں کیخلاف سخت کارروائی کیجائے، آل قبائل جرگہ
اسلام ٹائمز۔  ڈیرہ اسماعیل خان کے حق نواز پارک میں تمام قبائل پر مشتمل ایک گرینڈ جرگہ منعقد ہوا، جس میں محسود قبائل، احمد زئی وزیر، شیرانی قبائل، دو تانی، سلمان خیل، بیٹنی کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماوں، کالجز اور یونیورسٹی کے طلباء نے شرکت کی۔ جرگہ میں شریک قبائلی مشران جس میں سیلاب محسود، ایڈووکیٹ علی خان وزیر، ریٹائرڈ بریگیڈیر قیوم شیر محسود، خان ولی ایڈووکیٹ، دلاور محسود، شیر پاو عرف پاجی، عبدالمجید لاگری، شہباز استرانہ، انور سلمان خیل، شیر اللہ وزیر، عرفان ایدین، وحید محسود کے علاوہ دیگر عمائدین نے شرکت کی اور اپنے خطاب میں کہا کہ گذشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نشر کی گئی۔ جس میں مبینہ طور پر فوج کے ایک جوان نے قبائلی خواتین کا روایتی لباس (گانڑخت) پہنا ہوا ہے اور دوسرے دو فوجی وردی میں ملبوس جوان مل کر ایک ڈرامہ بناتے ہیں۔ جس میں خاتون کو دہشت گرد پیش کرکے اس سے زبردستی تلاشی کے بعد ڈانس کروایا گیا ہے، جس سے نہ صرف قبائلی روایات کی بے حرمتی ہوئی بلکہ پاک فوج کی شان میں بھی گستاخی کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس قسم کی ویڈیوز سے ایک کروڑ کے قریب قبائلیوں کی دل شکنی ہونے کیساتھ ساتھ پاک فوج اور قبائل کے درمیان نفرت کی فضاء قائم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ مقررین نے کہا کہ ایک کروڑ قبائل نے پاک فوج کا ساتھ دیکر اپنے گھر بار اور کاروبار چھوڑ کر تاریخی قربانی دی مگر اس کے بدلے قبائل کو ظلم اور جبر کا نشانہ بنایا گیا۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ ویڈیو میں تینوں اہلکار واضح طور پر پہچانے جاسکتے ہیں،  جس کے خلاف تاحال کاروائی نہ ہونا بھی سمجھ سے بالاتر ہے انہوں نے کہا کہ ایک طرف پاک فوج کے سپاہ سالار قبائل کو محب الوطن کہتے ہے تو دوسری طرف چند عناصر کی وجہ سے پاک فوج اور قبائل کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرتے ہے۔ جرگہ کے اختتام پر شرکاء نے حق نواز پارک سے توپانوالہ چوک تک احتجاجی ریلی نکالی جس کے شرکا نے چیف آف آرمی سٹاف سے مطالبہ کیا کہ وہ ان فوجیوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کریں جنہوں نے ثقافت کی بیحرمتی کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 540322
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش