QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، جشن امام زمان (ع) کیموقع پر مساجد و امام بارگاہوں میں نور و عبادات کی بہار

23 May 2016 01:27

اسلام ٹائمز: پندرہ شعبان کی مناسبت سے مساجد و امام بارگاہوں کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے اور نیاز و لنگر کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، مساجد آباد ہیں اور لوگ خشوع و خضوع سے بارگاہ رب العزت میں سربسجود ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بمناسبت 15 شعبان جشن ولادت باسعادت امام زمان (ع) کے موقع پر امامیہ مسجد، جامع مسجد یاعلی اور جامع مسجد صاحب الزمان سمیت امام بارگاہوں و دیگر مساجد میں نور و عبادات کی بہار آئی ہے۔ مبارک رات میں ڈیرہ اسماعیل خان کا موسم بارش اور ٹھنڈی ہوا کے باعث انتہائی خوش گوار ہوچکا ہے۔ خوش گوار موسم میں رنگ و نور کی یہ روحانی بہار آنکھوں کو خوب بھلی محسوس ہورہی ہے۔ مساجد و مدارس کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔ عبادت کی غرض سے آنے والے مومنین کیلئے نیاز و لنگر سمیت دیگر ضروریات کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔ جامع مسجد صاحب الزمان اور مدرسہ جامعۃ النجف کو چہار جانب سے برقی قمقموں اور رنگین پردوں سے کمال خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔ جشن امام زمان (ع) کے حوالے سے مومنین خوصی دعا و عبادات میں مصروف ہیں۔


خبر کا کوڈ: 540327

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/540327/ڈی-ا-ئی-خان-جشن-امام-زمان-ع-کیموقع-پر-مساجد-بارگاہوں-میں-نور-عبادات-کی-بہار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org