0
Monday 23 May 2016 01:27

ڈی آئی خان، جشن امام زمان (ع) کیموقع پر مساجد و امام بارگاہوں میں نور و عبادات کی بہار

ڈی آئی خان، جشن امام زمان (ع) کیموقع پر مساجد و امام بارگاہوں میں نور و عبادات کی بہار
اسلام ٹائمز۔ بمناسبت 15 شعبان جشن ولادت باسعادت امام زمان (ع) کے موقع پر امامیہ مسجد، جامع مسجد یاعلی اور جامع مسجد صاحب الزمان سمیت امام بارگاہوں و دیگر مساجد میں نور و عبادات کی بہار آئی ہے۔ مبارک رات میں ڈیرہ اسماعیل خان کا موسم بارش اور ٹھنڈی ہوا کے باعث انتہائی خوش گوار ہوچکا ہے۔ خوش گوار موسم میں رنگ و نور کی یہ روحانی بہار آنکھوں کو خوب بھلی محسوس ہورہی ہے۔ مساجد و مدارس کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔ عبادت کی غرض سے آنے والے مومنین کیلئے نیاز و لنگر سمیت دیگر ضروریات کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔ جامع مسجد صاحب الزمان اور مدرسہ جامعۃ النجف کو چہار جانب سے برقی قمقموں اور رنگین پردوں سے کمال خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔ جشن امام زمان (ع) کے حوالے سے مومنین خوصی دعا و عبادات میں مصروف ہیں۔
خبر کا کوڈ : 540327
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش